یورپ میں یوں تو سردی پڑ رہی ہے، لیکن وہاں دماغ کی گرمی بڑھ رہی ہے، سیاستدانوں کی درگت بن رہی ہے۔
سیاستدانوں کے کام جب اچھے ہوں تو عوام ہیرے جڑے ہار پہناتے ہیں لیکن ناراض ہوجائیں تو کبھی مکے بھی جڑے جاتے ہیں۔
اسپین کے وزیراعظم کے ساتھ بالکل یہی ہوا، مشتعل نوجوان نے جوش
دکھایا، زوردار مکا لگایا، مکا کتنا زور دار تھا،یہ تو اس وقت پتا چلا جب وزیراعظم کے چہرے پر سرخ نشان نظر آیا،جس نے سب کو سب کچھ بتایا۔
اسپین کے بعدیوکرین میں بھی سردی نے کوئی اثر نہ دکھایا، دماغ کا ٹمپریچر بڑھاہی نظر آیا۔ گورنر صاحب نے وزیر پر کرپشن کا الزام لگایا،وزیر نے پانی سے بھرا گلاس گھمایا۔ادھر یوکرینی وزیراعظم کو تو اپوزیشن رکن نے اٹھا کے گھمادیا۔